محکمہ لیبر میں افسران کی ضد سےسرکاری کام متاثر

محکمہ لیبر میں افسران کی ضد سےسرکاری کام متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: محکمہ لیبر میں افسران کی ضد سےسرکاری کام متاثر،19 ویں گریڈ کے ڈائریکٹر لیبرنصراللہ چوہدری اور ضیغم عباس مظہر کےٹرانسفر آرڈرمعطلی کا معاملہ ایک ماہ سے زائد کاعرصہ گزرنے کے باوجود حل نہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر لیبرنارتھ ریجن حبیب خان نیازی کی درخواست پرسروسزٹریبونل نےافسران کےٹرانسفر آرڈرایک ماہ قبل معطل کیےتھے، ٹرانسفر آرڈرمعطل ہونے کے باوجود دونوں افسران لیبر آفس ساؤتھ زون میں کرسی کی کھنچا تانی میں مصروف ہیں، صوبائی وزیرلیبرمعاملات کوحل کرنےکی بجائے چپ سادھ کربیٹھ گئے۔

 جس سے لیبر آفس ساؤتھ اور نارتھ کا کام متاثر ہونے لگا، ذرائع کے مطابق محکمہ لیبر کا معاملہ چیف سیکرٹری پنجاب کےپاس ہونےکی وجہ سےعدم دلچسپی لی جا رہی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer