ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف کامیڈین جاوید کوڈو کے کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی

معروف کامیڈین جاوید کوڈو کے کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی
کیپشن: City42 - Javed Kodu
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) سٹیج ،ٹی وی اور فلم کے معروف کامیڈین اداکار جاوید کوڈو ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے، موٹرسائیکل کی ٹکر کے باعث کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق نامور کامیڈین جاوید کوڈو وحدت روڈ پر افطاری کرنے جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم کار نے اداکار جاوید کوڈو کی موٹرسائیکل کو سائیڈ مار دی۔ جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیم نے انہیں گنگا رام ہسپتال پہنچایا۔ جہاں ڈاکٹرز نے ان کو ایمرجنسی میں داخل کیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق جاوید کوڈو کے کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے، جس کا آپریشن ہوگا۔ جاوید کوڈو نے اپنے مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer