ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

درآمدی آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

درآمدی آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اوگرا نے درآمدی آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے تین اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کے ایک درآمدی کارگو کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن گیس صارفین کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 14.94 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 19.52 ڈالر فی ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔ مئی میں یہ قیمت 16.98 ڈالر فی ایم بی ٹی یو تھی۔

 اسی طرح سوئی سدرن گیس صارفین کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 16.17 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ جون کے لیے نئی قیمت 18.63 ڈالر فی ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، جبکہ مئی میں یہ 16.04 ڈالر فی ایم بی ٹی یو تھی۔