سٹی 42 : بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہونے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے ، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 22 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے ۔ نئی پیٹرولیم قیمتوں کا اطلاق 4 جولائی سے متوقع ہے ۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہونے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ عالمی منڈی میں عرب لائٹ خام تیل 6.29 فیصد سستا ہوگیا ۔ خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے پیٹرول سستا ہونے کی توقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کے اسپریڈ میں اضافے سے قیمت بڑھنے کا امکان ہے، متوقع نئی قیمت پیٹرول 287 روپے 61 پیسے فی لیٹر ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 315 روپے 69 پیسے فی لیٹر متوقع کی جارہی ہے ۔