ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر کی سرکاری عمارتوں کا ہنگامی سروے، 15 روز میں رپورٹ طلب

پنجاب بھر کی سرکاری عمارتوں کا ہنگامی سروے، 15 روز میں رپورٹ طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو دلشاد: پنجاب میں عمارتوں کی چھتیں گرنے کے حالیہ واقعات کے بعد حکومت نے لاہور سمیت صوبے بھر کی تمام سرکاری عمارتوں کا ہنگامی بنیادوں پر ساختی سروے کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

محکمہ مواصلات و تعمیرات (سی اینڈ ڈبلیو) کے بلڈنگ سیکٹر کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ 15 روز کے اندر تمام پبلک بلڈنگز کا معائنہ مکمل کرکے جامع رپورٹ حکومت کو پیش کی جائے۔

حکومتی احکامات کے مطابق سرکاری سکولوں، جامعات، ہسپتالوں اور دیگر سرکاری عمارتوں کی ساختی مضبوطی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، جبکہ اس مقصد کے لیے خصوصی معائنہ ٹیمیں بھی فوری طور پر تشکیل دی جائیں گی۔

تمام فیلڈ فارمیشنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کسی عمارت میں ساختی خرابی یا حفاظتی خطرہ موجود ہو تو اس کی فوری رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کی جائے، تاکہ مرمت اور بحالی کے اقدامات بلا تاخیر شروع کیے جا سکیں۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ سروے اور حفاظتی اقدامات میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد سرکاری عمارتوں کو محفوظ بنانا، عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا اور پائیدار انفراسٹرکچر کو فروغ دینا ہے۔