(شاہین عتیق)فلک جاوید کے خلاف ریاست کے خلاف ٹویٹ کرنے کے کیس کی سماعت 24 جولائی تک ملتوی ہوگئی۔
عدالت میں سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فلک جاوید کو جیل سے پیش کیا گیا،دوسرے کیس میں صنم جاوید کو پیش نہ کرنے پر عدالت نے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
فلک جاوید کی بریت کی درخواست پر آئندہ تاریخ پر وکلاء بحث کیلئے طلب کرلئے گئے،دونوں کیخلاف ایف آئی اے نے پیکا ایکٹ کے تحت چالان پیش کر رکھا ہے۔
فلک جاویدکے خلاف گزشتہ روز زمان پارک میں اسلام آبادپولیس پر حملے کے مقدمے میں درخواست ضمانت پرسماعت 9جولائی تک ملتوی ہوگئی تھی۔زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،پراسکیوشن نے مقدمہ کا ریکارڈ پیش کرنے کےلئے مہلت طلب کی توعدالت نے تفتیشی افسر کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دے دیااورفلک جاوید کی ضمانت پر سماعت 9 جولائی تک ملتوی کر دی تھی۔