ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی پی ایس سی نے 4 تحریری اور 6 حتمی نتائج کا اعلان کر دیا

پی پی ایس سی نے 4 تحریری اور 6 حتمی نتائج کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصرکھوکھر)پی پی ایس سی نے مختلف محکموں کی آسامیوں کے 4 تحریری اور 6 حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔
انوائرمنٹ پروٹیکشن اینڈ کلائمیٹ چینج ڈیپارٹمنٹ میں سینئر انسپکٹر کی 15 اسامیوں پر 65 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں،کامیاب امیدواروں میں طیبہ جمیل، رباب شہزادی، عمیر حسن، محمد حمزہ خان اور راحیل شاہ ہاشمی شامل ہیں۔
انوائرمنٹ پروٹیکشن اینڈ کلائمیٹ چینج ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (فیلڈ) کی 10 آسامیوں پر 39 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے جن میں طیبہ جمیل، طلحہٰ احمد، حامد اختر، فیصل نذیر ساہی اور مدثر ایوب شامل ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر (کلائمیٹ چینج) کی ایک آسامی پر 5 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے جن میں حافظہ رابعہ یاسمین، سارہ فاطمہ، حمید اختر، مدثر جہانزیب اور محمد عرفان شامل ہیں۔
بورڈ آف ریونیو میں جونیئر سکیل سٹینوگرافر کی ایک آسامی کے لیے 20 امیدوار اردو شارٹ ہینڈ اور اردو ٹائپنگ ٹیسٹ کے لیے کامیاب ہوئے جن میں شکیلہ، ثنائرہ اقبال، ثناء امانت، محمد عمراور محمد صہیب شامل ہیں جبکہ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) ضلع سیالکوٹ میں سارجنٹ کی 12 اسامیوں پر 8 امیدوار حتمی طور پر کامیاب ہوئے جن میں محمد اویس، مبرا ارشد، غلام زہرا، عبدالقدوس اور مطیع اللہ شامل ہیں۔
پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) ضلع نارووال میں سارجنٹ کی 10 اسامیوں پر 10 امیدوار حتمی طور پر کامیاب ہوئے جن میںہنزا فاطمہ، فہد علی، سائرہ عارف، فائزہ مجیداور علی عرفان شامل ہیں جبکہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں پروفیسر آف تھوریسک سرجری کی ایک آسامی پر ایک امیدوار محمد کلیم اللہ کامیاب ہوئے،اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر اینستھیزیا کی 15 اسامیوں پر 4 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرارپائے جن میں محسن ریاض عسکری، محمد معظم بٹ، فریدہ نازاور سید سجاد رضا کاظمی شامل ہیں۔
محکمہ زراعت کے واٹر مینجمنٹ ونگ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر (او ایف ڈبلیو ایم) کی 50 آسامیوں پر 32 امیدوار حتمی طور پر کامیاب ہوئے جن میں محمد عبد الوحید، محمد عمر، نالینِ محمد، شہر یار علی اور محمد وسیم شامل ہیں۔بورڈ آف ریونیو ( پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) میں اسسٹنٹ کی 2 آسامیوں پر 2 امیدوار ارسلان محموداور محمد حتمی طورپرکامیاب ہوئے۔

سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے کال لیٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کیے جائیں گے،امیدواروں کو SMS اور ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا،امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ انٹرویو کے وقت اصل تعلیمی اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات ہمراہ لائیں،کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer