ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 6 سالہ خدیجہ اغوا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

لاہور میں 6 سالہ خدیجہ اغوا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں 6 سالہ بچی کے اغوا کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں باگڑیاں چوک سے نامعلوم افراد نے خدیجہ نامی بچی کو اغوا کر لیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں مبینہ اغوا کی واردات کے کچھ مناظر ریکارڈ ہوئے ہیں۔ پولیس فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کر رہی ہے۔

پولیس نے 6 سالہ خدیجہ کے اغوا کا مقدمہ بچی کے چچا کی مدعیت میں درج کر لیا ہے، جبکہ مختلف ٹیمیں بچی کی بازیابی اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائیاں کر رہی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت تمام دستیاب شواہد کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔