ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، دوحہ مذاکرات میں پیش رفت پر اطمینان

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، دوحہ مذاکرات میں پیش رفت پر اطمینان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور دوحہ میں ہونے والے حالیہ مذاکراتی عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مذاکرات میں ہونے والی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بات چیت کا عمل آئندہ بھی جاری رہے گا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے سودمند ثابت ہوگا۔

گفتگو کے دوران سعودی وزیر خارجہ نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر عمل درآمد کے لیے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں اور عزم کو سراہا، جبکہ مذاکرات کے فروغ اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کی بھی تعریف کی۔