سٹی 42 : لاہور میں شاہ دی کھوئی ملک شانی کے ڈیرے میں پالتو شیر کے حملے سے دو بچے اور ایک خاتون زخمی ہوگئی ، بعدازاں ڈیی آئی جی آپریشنز کے حکم پر وائلڈ لائف ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کر پالتو شیر کو قابو کر لیا۔
شیر کے حملے سے زخمی ہونے والے جناح ہسپتال ایمرجنسی سرجیکل میں زیر علاج ہیں، تاہم 7سالہ ازحان اور پانچ سالہ زویا کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔


لواحقین کا کہنا ہے کہ ملک اعظم عرف شانی ملک علی ملک بہران کے گھر پر رکھا گیا شیر اچانک گھر کی دیوار پھلانگ کر باہر سڑک پر نکل آیا اور سامنے آنے والوں پر اندھا دھند حملے کرنے لگا۔ سب سے پہلے ایک خاتون شیر کے حملے کی زد میں آئیں، وہ شیر کے پنجوں کی زد مین آ کر زمین پر گرین، شیر نے ان پر مزید حملہ کیا لیکن یہ خاتون خوش قسمتی سے زندہ بچ گئین اور شیر ان کو چھوڑ کر آگے بڑھ گیا اور دوسرے لوگوں پر حملے کرنے لگا۔ اس کے بعد بچے شیر کے حملوں کی زد میں آئے۔
اس حملے کی وجہ سے علاقہ میں بارہاں دفعہ خوف وہراس پھیل گیا۔
بعد میں وحشی جانور کو گھر پر رکھنے والوں سے یہ جانور وائلڈ لائٖف ڈیپارٹمنٹ والے لے گئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ، ڈی آئی جی کے پی آر او کے بیان کے مطابق ڈی آئی جی نے کہا، کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، کسی بھی فرد کو شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کے شوق شہریوں کی جان کے لیے خطرہ بنے ہرگز قبول نہیں۔
تلخ صورتحال
گھر میں وحشی جنگلی جانور پالنے پر پابندی ہے لیکن ادارے نام نہاد با اثر لوگوں سے ان جانوروں کو چھڑانے میں ناکام ہیں کیونکہ یا پیسہ چل جاتا ہے یا سفارش چل جاتی ہے۔