زین مدنی : حکومت پنجاب کا بنایا نیا ڈراما ایکٹ تیار ہوگیا، جس میں 10 سے زائد تبدیلیاں کی گئیں ہیں ۔
نئے تیار کردہ ڈراما ایکٹ کے مطابق ہر تھیٹر سکرپٹ کونسل کے منظور شدہ رائٹر کا جمع ہوگا، ہر تھیٹر کی تین تین ماہ کی کارکردگی جانچی جائے گی، جس تھیٹر پر مسلسل تین دفعہ وائلیشن ہوئی اس تھیٹر کو ایک سے تین ماہ کے لیے بند کیا جا سکتا ہے۔ اسکے علاوہ اداکار اور اداکاراؤں کو غیر اخلاقی پرفارمنسز پر ایک سال سے پانچ سال تک پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ تھیٹر پرڈیوسر اور ڈائریکٹر کے خلاف قانونی کارروائی بھی ہوا کرے گی ۔
تھیٹر پر مانیٹرنگ کا نظام مزید بہتر کرنے کے لیے مزید محکموں کی مدد بھی لے جائے گی۔
نیا ڈراما ایکٹ اسی ماہ جولائی میں نافذ کردیا جائے گا ۔ محکمہ اطلاعات و ثقافت نے ڈراما ایکٹ کی تیاری مکمل کر لی جسے آئندہ ہفتے اسمبلی سے پاس کروایا جائے گا۔