ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ایکسائز کا ٹیکس ریکوری میں نیا ریکارڈ قائم

محکمہ ایکسائز کا ٹیکس ریکوری میں نیا ریکارڈ قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی :محکمہ ایکسائز نے ٹیکس ریکوری میں نئی تاریخ رقم کر دی۔

محکمہ ایکسائزپنجاب کی ریکارڈ55ارب78کروڑروپےکی وصولی کی گئی،ڈی جی محمدعمرشیرکی قیادت میں 101فیصدہدف مکمل کر لیا،محکمہ ایکسائزنےگزشتہ سال کےمقابلےمیں12ارب سےزائدمحصولات جمع کیے،سب سےزیادہ وصولی موٹروہیکل ٹیکس کی مدمیں ہوئی،محکمہ ایکسائزنے29ارب41کروڑموٹرٹیکس میں وصول کیے،پراپرٹی ٹیکس میں 20.5ارب،ایکسائزڈیوٹی میں3.65ارب وصول کیا گیا۔

ڈیجیٹل سسٹمزکےذریعےشفاف ریکوری کاعملی مظاہرہ کیا گیا،اعلیٰ کارکردگی دکھانےوالےافسران کیلئےانعامات اوراسناد تقسیم کئے گئے،محکمہ ایکسائزکی خصوصی تقریب میں فیلڈسٹاف کی حوصلہ افزائی ہو گی ،لاہور،راولپنڈی،فیصل آباداورگوجرانوالہ کی شاندارکارکردگی دکھائی ہے،لاہور سی ریجن نےسب سےزیادہ ریکوری16ارب25کروڑروپےکی گئی،آئندہ مالی سال کاہدف70ارب روپےمقرر کیا گیا۔

  ڈی جی محمدعمرشیر  کا کہنا تھا کہ ہماراہدف صرف ٹیکس وصولی نہیں،عوامی خدمت ہے،ٹیم ورک اورشفافیت سےکامیابی ممکن ہوئی، ای پیمنٹ،آن لائن ٹوکن اورڈیجیٹل مانیٹرنگ سےعوامی اعتمادبحال ہوا،شفاف نظام،جدیدحکمت عملی اورمستعدٹیم کامیابی کارازہے۔