ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوزوکی اور کیا موٹرز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا

سوزوکی اور کیا موٹرز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: معروف آٹو مینوفیکچررز سوزوکی اور کیا موٹرز نے اپنی مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے جس سے خریداروں پر اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔

 سوزوکی گاڑیوں کی نئی قیمتیوں میں آلٹو VXR کی قیمت   1,67,861 روپے اضافے کے بعد  29,94,861 روپے ہوگئی ہے۔آلٹو VXR AGS کی  1,77,480 روپے کے اضافے سے  31,66,480 روپے, آلٹو VXL کی    1,86,446 روپے اضافے سے 33,26,446 روپے، کلٹس VXR  کی  40,490 روپے اضافے سے  نئی قیمت 40,89,490 روپے، کلٹس VXL  کی  43,160 روپے اضافے سے   نئی قیمت 43,59,160 روپے ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ کلٹس AGS  کی 45,460 روپے اضافے سے   نئی قیمت 45,91,460 روپے، سوفٹ GL مینوئل کی قیمت  44,160 روپے کے اضافے سے   نئی قیمت 44,60,160 روپے، سوفٹ GL CVT کی  45,600 روپے اضافے سے   نئی قیمت 46,05,600 روپے، ایوری VXR کی قیمت  1,63,230 روپے سے بڑھ کر  نئی قیمت 29,12,230 روپے، راوی پک اپ کی قیمت 1,19,560 روپےسے بڑھ کر  نئی قیمت 19,75,560 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب  کیا موٹرز کی گاڑیوں کی نئی قیمتوں میں کیا پیکانٹو  1,50,000 روپے اضافے سے   نئی قیمت 40,90,000 روپے، کیا سٹونک EX+  کی 4,99,000 روپے اضافے سے   نئی قیمت 59,99,000 روپے، کیا سپورٹیج الفا کی قیمت 4,00,000 روپے اضافے سے  نئی قیمت 88,99,000 روپے اور  کیا سورینٹو HEV AWD کی قیمت  7,00,000 روپے سے بڑھ کلر   نئی قیمت 1 کروڑ 66 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔