قرآن پاک کی بے حرمتی ، سعودی عرب کا ملعون شخص کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

قرآن پاک کی بے حرمتی ، سعودی عرب کا ملعون شخص کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
کیپشن: Saudi Arabia
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  سعودی عرب نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر سوئیڈن کے سفیر کو طلب کرلیا۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ریاض میں سوئیڈن کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب  کر کے اسٹاک ہوم میں انتہا پسند جنونی شخص کی جانب سے قرآن پاک کے اوراق نذر آتش کرنے کی گھناؤنی حرکت کو سنگین جرم قرار دیتے ہوئے انتہاپسند شخص کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سویڈن کی ایک مسجد کے باہر قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کا گھناؤنا فعل ناقابل قبول اور گھٹیا حرکت ہے۔

بیان کے مطابق یہ گھناؤنا واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب پوری دنیا کے مسلمان عیدالاضحیٰ منا رہے تھے۔ اس مکروہ حرکت سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر