عید پر لوڈشیڈنگ ہو گی یا نہیں؟وفاقی وزیر توانا ئی نے بتا دیا

خرم دستگیر،وزیر توانائی،میگاپراجیکٹ،لوڈ شیڈنگ،شمسی توانائی
کیپشن: خرم دستگیر،فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیرنے کہاہے کہ کہ 720 میگاواٹ کے پاور پلانٹ نے 29 جون سے اپنا کام شروع کردیا،نئے میگاپراجیکٹ سے اگلے سال گرمی میں بجلی کی پریشانی نہیں ہو گی۔

گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہاکہ 720 میگاواٹ کے پاور پلانٹ نے 29 جون سے اپنا کام شروع کردیا،نئے میگاپراجیکٹ سے اگلے سال گرمی میں بجلی کی پریشانی نہیں ہو گی،ان کا کہناتھا کہ بجلی کا بحران ملک کے ساتھ بڑی ڈکیتی کرنے والوں کی وجہ سے آیا تھا،وقت پر ایندھن نہ خریدے جانے کی مجرمانہ غفلت کی گئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ عید پر عوام کیلئے لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوگی،عید پر لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہو سکتی البتہ واضح کمی آئے گی۔

 وفاقی وزیر توانائی نے کہاکہ کوئلے کی قیمت میں پچھلے سال کی نسبت اضافہ ہوا،عمران خان نے سی پیک میں بہت رکاوٹیں ڈالی،تمام سرکاری عمارتوں کو درجہ بہ درجہ شمسی توانائی پر منتقل کرینگے،ان کا کہناتھا کہ300 یونٹ استعمال کرنے والوں کو کم ریٹس پر بجلی فراہم کر رہے ہیں ، گھریلو صارفین کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،سولر پینل پر ایک جامع پیکیج کی تیاری ہو رہی ہے،شہبازشریف آئندہ چند دن میں سولر پروجیکٹ کا اعلان کرینگے۔