(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والا نوجوان اداکار کشور داس طویل عرصے تک کینسر کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔ کشور داس کی عمر 30 سال تھی اور چنئی میں زیر علاج تھا۔
رپورٹس کے مطابق کشور داس کا کینسر کے دوران کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا جس کے باعث 30 سالہ اداکار کی طبیعت مزید بگڑ گئی تھی۔چند ہفتے قبل کشور داس نے کیموتھراپی کے چوتھے مرحلے کے دوران ہسپتال سے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے صحت سے متعلق آگاہ کیا تھا۔اپنی پوسٹ میں اداکار نے بتایا تھا کہ کیموتھراپی کے باعث اسے تھکاوٹ، متلی، چکر آنا، جسم کی کمزوری، اور قے آنا کا بھی سلسلہ رہا۔