(شاہد ندیم سپرا) وفاقی حکومت نے عازمین حج کی سبسڈی کی رقوم واپس کرنے کے لئے فنڈز وزارت مذہبی امور کو منتقل کر دیے۔
مہنگائی کی وجہ سے حج اخراجات میں اضافہ ہو گیا تھا تاہم نئی حکومت نے عازمین کو سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا، حکومت کی جانب سے عازمین حج کو ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان کیا گیا تھا، جسے وفاقی کابینہ نے منظور کیا۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق حکومت نے سبسڈی کی رقم ادا کر دی ہے، عازمین کی واپسی پر سبسڈی کی رقوم کی ادائیگی کر دی جائیگی۔