اداکارہ ماہرہ خان کا شاپنگ مال میں ڈانس، ویڈیو منظر عام پر

Mahira Khan dance video
کیپشن: Mahira Khan dance
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی نئی ویڈیو وائرل ہوئی، اداکارہ  فہد مصطفیٰ کیساتھ  شاپنگ مال میں ڈانس کررہی ہیں جبکہ خریداری کے آئے لوگ موبائلز میں اس منظر سے لطف اٹھاتے ویڈیو بنانے میں مگن ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کے معروف اداکارہ ماہرہ خان کی فہد مصطفیٰ کےساتھ ڈانس کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اداکار ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ نے پورٹ گراؤنڈ میں اپنی فلم کی تشہیر کے دوران دل کھول کر ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ   ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ اپنی نئی آنے والی فلم قائدِ اعظم زندہ باد کے گانے لوٹا رے پر ڈانس کررہےہیں۔  

واضح رہےکہ   فلم قائدِ اعظم زندہ باد  ایک بدنام پولیس اہلکار کی کہانی پر مبنی ہے جس کا کردار فہد  مصطفیٰ نے ادا کیا ہے، نبیل قریشی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم عید الاضحیٰ پر  بڑے پردے کی زینت بنے گی ۔ 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer