کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

Shehroze Kashif
کیپشن: Shehroze Kashif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے پاکستان کی دوسری بلند ترین چوٹی نانگا پربت کو بھی سر کرلیا۔

شہروز کاشف 7 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے، انہوں نے 23 دن میں 8 ہزارمیٹر سے زائد3چوٹیوں کو سر کیا ۔

نانگا پربت سر کرنے کے بعد شہروزکاشف نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ حکومت نے10 لاکھ دینے کا وعدہ کیا لیکن صرف 4.5لاکھ ہی دئیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے بہت پیچھے رہ گئے ہیں، ایسے چلتا رہا تو میں ورلڈ ریکارڈ نہیں بنا سکوں گا۔