(سٹی42) پاکستان شوبز انڈسٹری کی ماڈل و اداکارہ سائرہ یوسف کا کہناتھا کہ انہیں ہالی ووڈ فلم کی آفر ہوئی تھی جس کو ٹھکرادیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی مشہور ادکارہ سائرہ یوسف نے اہم بات بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں ہالی ووڈ میں کام کرنے آفر ہوئی تھی جو ٹھکرا دی،گزشتہ روز اداکارہ نےملک کے معروف ڈیزائنر ایچ ایس وائے کے ٹاک شو ’ ٹونائٹ ود ایچ ایس وائے‘ میں شرکت کی، شو میں اداکارہ سےدلچسپ موضوعات پر بات کی، سائرہ یوسف نے اپنے کیرئیر سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جن کی وجہ سےمجھے پذیرائی ملی۔
ادکارہ نےخود سےمتعلق ایسی باتیں بتائیں جو انہوں نے پہلے کبھی کسی شو میں نہیں شیئر کی تھیں،انٹرویو کے دوران میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ کیا واقعے ہی آپ کوہالی ووڈ فلموں میں کام کرنے آفر ہوئی تھی؟ جواب میں سائرہ یوسف کا کہناتھا کہ مجھے فلم کی آفر ہوئی جس میں بولڈ سین کرنے تھا، ہالی ووڈ کی یہ آفر میں ٹھکرادی۔
32 سالہ اداکارہ سائرہ یوسف کا مزید کہناتھا کہ سکرپٹ ملنے پر اُنہیں معلوم ہوا کے اُن کا کردار بولڈ ہے ، اس لیے اُنہیں یہ آفر ٹھکرانی پڑی ۔انہوں نے مزید کہا ’ اُنہیں ایسا لگتا ہے کہ یہ ضروری نہیں ہے کہ کوئی کردار ادا کرنے کے لیے بولڈ ہونا لازمی ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ سائرہ یوسف کی شہروز سبزواری کے ساتھ شادی ہوئی تھی جس میں سے ایک بیٹی ’نورے‘ ہے، یکم مارچ 2020 کو دونوں نے ذاتی اختلافات پر اپنی راہیں جدا کرلیں تھیں، جس کے بعد شہروز سبزواری 31 مئی 2020 کو صدف کنول سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔