ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ائیر پورٹ پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

لاہور ائیر پورٹ پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) لاہور ائیر پورٹ کے انٹرنیشنل لاؤنج کے باہر فائرنگ سے  2 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے، ائیر پورٹ پر خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ائیر پورٹ کے انٹرنیشنل لاؤنج کے باہر  2 افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اورتین زخمی ہوگئے ہیں،افسوسناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں، رینجرز اور پولیس کے اضافی دستے ائیرپورٹ پہنچ گئے، ریسکیو اہلکاروں نے زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے  قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی شناخت زین اور نفیس کے نام سے ہوئی،نفیس عمرہ کی سعادت حاصل کرکے لاہور واپس پہنچاتھا،نفیس پیپلز پارٹی کےرہنمابابربٹ قتل کیس میں نامزدملزم تھا،فائرنگ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے دونوں افراد  اکرام اور ارشد کو  اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ،اے ایس ایف اور پولیس نے ائیرپورٹ کو گھیرے میں لے لیا،فائرنگ کے بعد لاہور ائیر پورٹ پر گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور ائیر پورٹ پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والوں کیخلاف قانون کے تحت  کارروائی کی جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer