سٹی 42:وزیر خاجہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ٹیلفونک رابطے کیے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ سے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید سے ٹیلیفون رابطہ کیا ۔دونوں راہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا مکالمہ اور سفارتکاری کے نتیجے میں زمینی حقائق میں بہتری آئی۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فیدان سے ٹیلی فون رابطہ کیا
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا پاک ترک وزرائے خارجہ نے مسائل کے حل کے لیے تمام فریقین کی کوششوں کو سراہا۔
اسحاق ڈار نے تجارت، ٹیکنالوجی، سیاحت اور آئی ٹی سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کی۔