ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی؛ کل صبح 8 بجے سے گیس کی فراہمی بند کرنے کا اعلان

کراچی؛ کل صبح 8 بجے سے گیس کی فراہمی بند کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سوئی سدرن گیس کمپنی نے کل صبح 8 بجے سے گیس کی فراہمی بند کرنے کا اعلان کردیا ، گیس 5 جنوری صبح 8 بجے تک معطل رہے گی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان نے گیس بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کل صبح 8 بجے سے 5 جنوری صبح 8 بجے تک کراچی میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس کے سسٹم میں گیس کی شدید کمی کے باعث دستیابی متاثر ہوئی ہے، جبکہ سسٹم میں لائن پیک کم پریشر ہونے کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 

 ترجمان نے بتایا کہ اس دوران تمام صنعتوں، بشمول پاور جنریشن یونٹس، کو گیس کی فراہمی بند رہے گی۔ 

 سوئی سدرن گیس نے صارفین سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کی صورتحال بہتر ہوتے ہی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔