ثمرہ فاطمہ: سال نوکاپہلاسپر مون جسےوولف مون بھی کہا جاتا ہے آج طلوع ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق سپر مون شام 5 بج کر 51 منٹ پر طلوع ہو گا۔ اس وقت چاند کی روشنی 99 اعشاریہ 8 فیصد ہو گی۔
سپر مون 3اور4جنوری کی راتوں کےدوران آسمان پرغیرمعمولی طورپربڑادکھائی دےگا۔ اس وقت زمین اورچاندکےدرمیان فاصلہ تقریباً3لاکھ62ہزار312کلومیٹرہوگا۔
سپرمون چاندکےمقابلےمیں6سے7فیصدبڑااور10فیصدتک زیادہ روشن دکھائی دیگا۔
علاوہ ازیں اگلےسپرمون کاسلسلہ نومبر2026میں شروع ہوگاجوسال کادوسراسپرمون کہلائےگا جبکہ2026کے اختتام تک اس کے بعد کوئی اور سپر مون نمودار نہیں ہو گا۔