ویب ڈیسک: برائلر کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے خلاف پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔
برائلر کی روز بروز بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن 5 جنوری کو ٹھوکر نیاز بیگ پر مطالبات کی منظوری کیلئے بھرپور احتجاج کرے گی۔پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ سویا بین اور خام مال کی درآمد پر غیر اعلانیہ پابندی سے پولٹری فیڈ ناپید ہو چکی ہے، گزشتہ اڑھائی ماہ سے خام مال کے بھرے بحری جہازوں پر یومیہ 4 لاکھ ڈالرز جرمانہ پڑ رہا ہے۔
حکام نے کہا کہ وزیر اعظم کو غلط معلومات فراہم کی جارہی ہیں کہ سویابین کے بغیر بھی پولٹری فیڈ بن سکتی ہے۔