بابر اعظم کا میچ کے دوران ڈانس، ویڈیو وائرل ہوگئی

بابر اعظم کا میچ کے دوران ڈانس، ویڈیو وائرل ہوگئی
کیپشن: Babar Azam
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

کراچی ٹیسٹ کے پہلے دن کے ابتدائی 2 سیشن میں بولرز کی مایوس کن کارکردگی اور وکٹس نہ ملنے کے باعث جب تیسرے سیشن میں اچانک پاکستان ٹیم کو وکٹیں ملنا شروع ہوئیں تو گراؤنڈ میں موجود کپتان بابرِ اعظم کی باڈی لینگویج ہی بدل گئی۔بابر اعظم کو تیسرے سیشن کے دوران کئی مرتبہ اپنی خوشی کا اظہار کرتے دیکھا گیا۔کپتان بابر اعظم کو کئی مرتبہ کھلاڑیوں کے ساتھ ہنستے مسکراتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ ایک موقع پر سِلپ پوزیشن پر انہوں نے معمولی سا ڈانس بھی کیا۔جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر