سارہ علی خان نےبغیر اجازت تصاویر لینے والے فوٹو گرافر کا کیا حال کیا؟ویڈیو وائرل

Indian actress
کیپشن: Sara Ali Khan file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سارہ علی خان کا شمار بالی ووڈ کی معروف اداکاراؤں میں ہوتا ہے،انہوں نے بہت سی بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 

 تفصیلات کے مطابق سارہ علی خان اپنی رقص کی کلاس لینے کے بعد کالج کے باہر کرسی پر بیٹھی تھیں اس دوران ایک فوٹو گرافر نے موقع غنیمت جانا اور خوبرو اداکارہ کی تصویر بنانے کی کوشش کی تو سارہ علی خان آپے سے باہر ہوگئیں ۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے،تصویر بنانے والے فوٹو گرافر پر سارہ خان  چلااٹھیں اور اسے تصویر بنانے سے منع کیا ۔ اس دوران فوٹو گرافر سارہ علی خان سے معافی مانگتا رہا سارہ فوٹو گرافر کو وہاں چلے جانے کہا ،اس کے بعد سارہ علی خان وہاں سے اٹھ کر اپنی گاڑی میں چلی جاتی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

 واضح رہے کہ سارہ نے فلم سمبا میں اجے دیوگن اور رنویر سنگھ کیساتھ کام کرکے بالی میں ووڈ انٹری دی ۔ حال ہی میں سارہ علی خان کی فلم ” اتھرنگی “ ریلیز ہوئی ہے جس میں ان کے ساتھ اکشے کمار اور تامل فلموں کے معروف اداکار دھنش نے مرکزی کردار نبھایا ہے،سارہ علی کو بچپن سے اداکارہ بننے کی خواہش تھی۔