شراب کی بوتلیں توڑنے پر عدنان صدیقی پر نئے سال کی میمز کا آغاز

Trolling on Adnan Siddiqui
کیپشن: AdnanSiddiqui
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارسلان شیخ: شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی کا نام آج شوبز کی دنیا میں ان ناموں میں شامل ہے جن کے مداح پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود ہیں۔

فلم و ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ اداکار عدنان صدیقی شہرت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، کمال اداکاری کی بدولت انہوں کئی ایوارڈز بھی حاصل کئے ڈرامہ سیریل 'میرے پاس تم ہو' میں ان کی متاثر کن اداکاری نے لوگوں کا اپنی تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔ اداکار نے کئی فلموں میں بھی اپنی صلاحیت کالوہا منوایاہے۔

فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عدنان صدیقی نے اینٹی نارکوٹکس فورس کی انسداد منشیات سے متعلق ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا تھا کہ ہم منشیات کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ منشیات کا بڑھتا استعمال ہماری نوجوان نسل اور قوم کو تباہ کر رہا ہے۔ عدنان صدیقی کی اس پوسٹ کو جہاں صارفین کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے وہیں مداح ٹرولنگ کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔ اناکا کہنا ہے کہ اداکار عدنان صدیقی نے اپنی وائرل ویڈیو سے سال 2022 میں بننے والی میمز کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔