کپل شرما نے فلموں میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا ؟ وجہ بتا دی

کپل شرما نے فلموں میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا ؟ وجہ بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سب کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھرنے والے نامور بھارتی کامیڈین کپل شرما کی جانب سے بھی کئی فلموں میں کام کی پیش کش ٹھکرانے کاا نکشاف ہوا ہے۔


کپل شرما کا’دی کپل شرما شو‘ مشہور کامیڈی شو ہے جو دنیا بھر میں مقبول ہے۔ کپل شرما اسٹیج شو کے علاوہ فلموں میں بھی اداکاری کرچکے ہیں اور ان کی ان تک دو فلمیں ریلیز ہوئی ہیں۔

کپل شرما کے حوالے سے انیل کپور نے انکشاف کیا ہے کہ کئی بالی وڈ فلموں میں اداکاری کی پیش کشں ٹھکرا چکے ہیں۔

انیل کپور شو کے دوران کپل سے سوال کرتے ہیں کہ کتنی فلمیں آپ کو آفر کیں لیکن آپ منع کردیتے ہیں، کیوں ایسا کرتے ہیں؟

اس پر کپل نے انیل کپور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جواب دیا کہ انہوں نے مجھے ’24‘ سیریز کیلئے بلایا تھا لیکن اس وقت کامیڈی نیا نیا شروع ہوا تھا جس کے باعث منع کیا۔

اس موقع پر کپل نے بتایا کہ انیل کپور نے ’ وہ 7 دن‘ کے ریمیک میں بھی کام کی پیش کش کی تھی جس پر انیل کپور نے بتایا کہ یہی نہیں فلممبارکاں‘ اور ’تیز‘ کی بھی پیش کش کی تھی لیکن یہ منع کرتے ر ہے۔

خیال رہے کہ کپل شرما نے فلم ’کس کس کو پیار کروں‘ سے ڈیبیو کیا اور یہ فلم کامیاب رہی تاہم ان کی دوسری فلمفرنگی‘ باکس آفس پر بزنس کرنے میں ناکام ہوئی۔
 

View this post on Instagram

A post shared by Kapil Sharma (@kapilsharma)

Raja Sheroz Azhar

Article Writer