ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ نادیہ خان نے تیسری شادی کرلی

اداکارہ نادیہ خان نے تیسری شادی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :پاکستانی اداکارہ میزبان اور پروڈیوسر نادیہ خان نے تیسری شادی کر لی۔

کئی روز قبل نادیہ خان کی منگنی کی افواہیں سوشل میڈیا پر سرگرم تھیں لیکن اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

تاہم اب نادیہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تیسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی مہندی لگے ہاتھوں کی تصویر شیئر کی۔


جس کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ کی شادی کی تصاویر وائرل ہوگئیں، تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے شادی کے لیے ہلکے سبز رنگ کے لباس کا انتخاب کیا  جبکہ ان کے شوہر سفید شلوار سوٹ میں ملبوس ہیں۔


خیال رہے کہ نادیہ خان پاکستان کی مقبول ترین میزبان ہیں، وہ جیو انٹرٹینمنٹ سمیت دیگر ٹی وی چینلز پر بھی متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نادیہ خان 2 بار شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور ان کے تین بچے ہیں، اُن کی بڑی بیٹی کا نام علیزے، بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹےکا نام کیان ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer