محکمہ ایکسائز اور سمارٹ کارڈ بنانیوالی کمپنی آمنے سامنے

محکمہ ایکسائز اور سمارٹ کارڈ بنانیوالی کمپنی آمنے سامنے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) سمارٹ کارڈز کا اجرا گھمبیر ہونے کے ایک سال بعد محکمہ ایکسائز کو ہوش آہی گیا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ساڑھے چار لاکھ سے زائد سمارٹ کارڈز کی فیس کی وصولی کے باوجود کمی کے سامنے پر سمارٹ کارڈ بنانے والی ان باکس کمپنی کو نوٹس جاری کردیا۔ چودہ روز میں زیرالتوا کارڈز تیار نہ کیے گئے تو بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

دسمبر 2018 میں رجسٹریشن بک ختم کرکے سمارٹ کارڈ کا اجرا کیا گیا تھا جو ابتدا سے ہی مسائل کا شکار ہوگیا اور لاکھوں کارڈز التوا کا شکارہو گئے تھے۔ سمارٹ کارڈز کے اجرا کے ایک سال گزرنے کے بعد محکمہ ایکسائز کو کمپنی کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا خیال آ گیا جبکہ ساڑھے 4 لاکھ سے زائد گاڑیوں کے سمارٹ کارڈز کی فیس وصولی کے باوجود تاخیر پر کمپنی کو نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔

نئے ڈی جی ایکسائز سہیل شہزاد نے ان باکس کمپنی کو 14 روز کا وقت دے دیا ہے۔ زیرا لتوا سمارٹ کارڈ جاری نہ ہوئے تو مہینے کے ادائیگی میں سے 2 فیصد جرمانہ وصول کیا جائے گا۔ اس سے پہلے ایک بار کمپنی کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔

دوسری جانب ان باکس کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ ایکسائز کی جانب سے بروقت ادائیگی نہ ہونے سے کارڈز کے اجراء میں تاخیر ہوئی ہے۔ ہر مہینے دو لاکھ سے زائد سمارٹ کارڈز جاری کررہے ہیں جبکہ اب 20 لاکھ سے زائد سمارٹ کارڈز جاری کر چکے ہیں۔