ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی میں اختلافات، کارکنان کو مہنگے پڑگئے

پی ٹی آئی میں اختلافات، کارکنان کو مہنگے پڑگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) لیڈر شپ سے اختلاف کی سزا، انصاف حق کے لئے آواز اٹھانے والی خواتین کارکنوں کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

انصاف کا بول بولا کرنے والی تبدیلی سرکار نے اپنے ہی کارکنوں کے خلاف محاذ بنا لیا۔ 2018 میں ٹکٹ نہ ملنے پر احتجاج کرنے والی خواتین کارکنوں کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کا بہانہ بنا کرپارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

دو سال پہلے پی ٹی آئی کی خواتین نے رکن اسمبلی عالیہ حمزہ کے خلاف ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر احتجاج کرنے والی خاتون کارکن صائمہ شوکت کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی۔

فاطمہ عثمان کو ڈسپلنری رویو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی دوبارہ ہدایت کی گئی ہے۔ کمیٹی مطمئین نہ ہوئی تو فاطمہ عثمان کی بھی پارٹی رکنیت ختم کردی جائےگی۔