ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر کی سٹیج اداکارہ ثوبیہ خان کے ٹیکس معاملات کی چھان بین

ایف بی آر کی سٹیج اداکارہ ثوبیہ خان کے ٹیکس معاملات کی چھان بین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: ایف بی آر کی سٹیج اداکارہ ثوبیہ خان کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع، نوٹس بھیج کر4سالہ انکم ٹیکس گوشواروں کی کاپیاں،بنک اکاؤنٹس اور اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے اثاثہ جات چھپانے اور بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات ظاہر نہ کرنے کے شبہ میں سٹیج اداکارہ ثوبیہ خان کے ٹیکس معاملات کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کردیا ہے۔ ریجنل ٹیکس آفس ٹو نے اداکارہ کو جوہر ٹاؤن میں واقع رہائشگاہ پر نوٹس بھیج کر ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

ایف بی آر نے ثوبیہ خان سےسال 2013، چودہ،15 اور سال2016کے انکم ٹیکس گوشواروں کی کاپیاں مانگ لی ہیں۔ ایف بی آر نے ثوبیہ خان سے اثاثہ جات کی تفصیلات،آمدن کا ریکارڈ بھی طلب کرلیاہے۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہےکہ سٹیج اداکارہ ثوبیہ خان کے خلاف اثاثہ جات چھپانے اور خفیہ اکاؤنٹس سے متعلق شکایت موصول ہوئی تھی جس پر کارروائی شروع کی گئی ہے۔