ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پانچویں اور آٹھویں جماعت کی ڈیٹ شیٹ پر شہباز شریف کی تصویر لگا دی گئی

پانچویں اور آٹھویں جماعت کی ڈیٹ شیٹ پر شہباز شریف کی تصویر لگا دی گئی
کیپشن: City42 8th Class Date Sheet CM Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو ): پیک شہباز شریف کی خوشامد میں تمام حدیں پار کرگیا، پانچویں اور  آٹھویں جماعت کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی تصویر لگا  دی، ڈیٹ شیٹ پر پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کا نعرہ بھی درج ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار امتحانی  ڈیٹ شیٹ پر کسی سیاسی شخصیت کی تصویر چسپاں کی گئی ہے۔پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ پر شہباز شریف کی تصویر چسپاں ہونے پر سیاسی حلقوں  کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔ڈیٹ شیٹ پر پنجاب حکومت کا نعرہ پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب بھی درج ہے۔

واضح رہےکہ پیک کے تحت صوبہ بھر میں  آٹھویں جماعت کے امتحانات 15فرور ی سے شروع ہوں گے۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں