سٹی 42: ملک بھرکےبجلی صارفین سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں اضافےکے لیے تیار ہوجائیں ۔بجلی تقسیم کارکمپنیوں نےبجلی مہنگی کرنےکے لیےنیپرا میں درخواست جمع کرادی۔
بجلی صارفین سے10ارب83کروڑ روپےوصولی کے لیےدرخواست نیپرامیں دائر کردی ۔ درخواست رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں جمع کرائی گئی ہے
فی یونٹ ایڈجسٹمنٹ کتنی بنے گی ؟فیصلہ نیپرا کرے گا۔کیپیسٹی چارجزکی مد میں24ارب 25کروڑ روپےوصولی کی درخواست دی گئی ۔ آپریشنزاینڈ میٹیننس کی مد میں ایک ارب 65کروڑ50لاکھ روپے کمی مانگی گئی ہے ۔اکتوبرتادسمبر2025 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کااطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہوگا۔
نیپرا کی جانب سےدرخواست پر 17 فروری کو سماعت ہوگی۔