ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ: او جی ڈی سی ایل غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر انور سیف اللہ بری

سپریم کورٹ: او جی ڈی سی ایل غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر انور سیف اللہ بری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے او جی ڈیل سی ایل میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر انور سیف اللہ کو بری کردیا۔

غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں ٹرائل کورٹ نے سابق وزیر انور سیف اللہ کو ایک سال سزا اور 50 لاکھ جرمانہ سنایا تھا۔

ہائیکورٹ نے سابق وزیر انور سیف اللہ کو بری کردیا تھا۔ ہائیکورٹ کے فیصلہ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے جرمانہ 50 لاکھ ختم کرتے ہوئے سزا بحال کر دی تھی، سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلہ کیخلاف نظرثانی دائر کی گئی تھی۔

 جسٹس ہاشم کاکڑ سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی۔

Ansa Awais

Content Writer