ملک اشرف : بھائی گیٹ میں ماں، بیٹی کے جاں بحق ہونے کا کیس, ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لئےدرخواست پر سماعت,ہائیکورٹ نےپنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔
جسٹس سید شہباز علی رضوی نے ایڈووکیٹ آمنہ ملک اور جوڈیشنل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے کو فریق نہیں ہونا چاہیے۔ درخواست گزار وکیل نے جواب دیا کہ ابھی بھی مین ہولز میں شہریوں کے گرنے کے واقعات پیش آرہے ہیں ، جو تشویشناک ہے۔ وکیل نے کہا لاہور کے انتہائی گنجان آباد علاقے میں گٹر کھلا چھوڑ کر غفلت کا مظاہرہ کیا گیا۔ درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ واقعہ کے ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔