ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محفوظ بسنت کیلئے ضلعی انتظامیہ کے سخت اقدامات، شہر بسنت تھیم سے سجا دیا گیا

محفوظ بسنت کیلئے ضلعی انتظامیہ کے سخت اقدامات، شہر بسنت تھیم سے سجا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت لاہور میں محفوظ بسنت کے انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات مزید تیز کر دیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کی ہدایت پر شہر کو بسنت تھیم سے سجا دیا گیا ہے جبکہ حادثات سے بچاؤ کے لیے مختلف سطحوں پر عملی اقدامات جاری ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں چھتوں کی انسپکشن کا عمل جاری ہے، جس کے دوران خطرناک چھتوں والی عمارات اور گھروں کو نوٹسز جاری کیے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ مخدوش اور غیر محفوظ چھتوں کی فوری نشاندہی کر کے نوٹسز چسپاں کیے جائیں اور ان عمارات کے مکینوں کو ممکنہ خطرات سے ذاتی طور پر آگاہ کیا جائے۔ انسپکشن اور نوٹسز کے عمل کی سخت مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے شہریوں میں محفوظ بسنت سے متعلق آگاہی مہم بھی جاری ہے، جس کے تحت گھر گھر جا کر اور مختلف کیمپس کے ذریعے حفاظتی تدابیر سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل سواروں کے تحفظ کے لیے سیفٹی راڈز اور وائرز کی تنصیب کا عمل بھی تیز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب بسنت فیسٹیول کے قریب آتے ہی شہریوں کی جانب سے پتنگوں اور گڈی ڈور کی خرید و فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ موچی گیٹ سمیت مختلف بازاروں میں رش بڑھ گیا ہے جہاں رنگ برنگی پتنگیں اور گڈے خریدے جا رہے ہیں۔ دکانداروں کے مطابق ایک تاوا گڈا 400 روپے جبکہ ڈیڑھ تاوا گڈا 700 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ  پی اے اے کی جہازوں کی آمد و رفت کو محفوظ بنانے کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں ۔ لاہورایئرپورٹ سے ملحقہ 15سے زائد علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی ہے ۔ڈی ایچ اے ،نشاط ،علی ویو گارڈن ،علی پاک میں پتنگ بازی نہیں ہو گی۔نادر آباد ،تاج باغ ،کینال بینک کے علاقوں میں بھی بسنت نہیں منائی جائیگی۔
صوبائی اور ضلعی حکومتوں کے درمیان جاری مذاکرات کے بعد فیصلہ کیا گیا ۔چند علاقوں میں پتنگ بازی پرپابندی کا مقصد جہازوں کی آمدورفت محفوظ بنانا ہے۔ان علاقوں میں دفعہ 144 کے نفاذ کے تحت پتنگ بازی پر کارروائی کی جائے گی
پنجاب حکومت پابندی کا جلد نوٹیفکیشن بھی جاری کرے گی ،ڈیفنس کے پی ،کیو ،آر اور ایس بلاک میں پتنگ بازی پر پابندی ہو گی ۔بھٹہ چوک، نشاط، علی ویو گارڈن علی پاک ،نادر آباد،تاج باغ اور ملحقہ علاقے اورجوڑے پل، الفیصل ٹاؤن، کنال بینک کے علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی ہوگی۔