ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں ہوشربا  اضافہ

ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں ہوشربا  اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد اقبال رانا:  گوجرانوالہ میں ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں  اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں سرکاری نرخ کے باوجود گیس من مانی قیمتوں پر فروخت کی جا رہی ہے۔

 حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد سرکاری طور پر ایل پی جی کی نئی قیمت 226 روپے 5 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

تاہم گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی 320 روپے سے لے کر 340 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے، جس پر شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی پہلے ہی ان کی کمر توڑ چکی ہے اور اب ایل پی جی کی ناجائز قیمتوں نے گھریلو بجٹ مزید متاثر کر دیا ہے۔