ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور: چھتوں کی ڈرون کیمروں کے ذریعے انسپکشن کا عمل جاری

 لاہور: چھتوں کی ڈرون کیمروں کے ذریعے انسپکشن کا عمل جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل:لاہور میں بسنت کے حوالے سے چھتوں کی ڈرون کیمروں کے ذریعے انسپکشن کا عمل جاری ہے۔

کمشنر لاہور مریم خان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور انتظامیہ کے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

کمشنر لاہور نے واضح کیا کہ ہر میزبان چھت کا رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے، جبکہ کوئیک رسپانس ٹیمیں ہر میزبان مقام اور رووف ٹاپ کے این او سی کی جانچ پڑتال کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف وہی چھتیں پتنگ بازی کے لیے استعمال کی جا سکیں گی جو انتظامیہ کے طے شدہ ایس او پیز کے مطابق رجسٹرڈ ہوں گی، ایس او پیز میں طے کردہ مخصوص تعداد سے زائد افراد کے اجتماع کی صورت میں چھت پر پتنگ بازی کے لیے این او سی کا حصول لازمی قرار دیا گیا ہے۔

کمشنر لاہور کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں بسنت کے ضابطہ اخلاق اور قوانین سے متعلق آگاہی مہم بھی جاری ہے تاکہ نوجوانوں کو محفوظ بسنت کے بارے میں شعور دیا جا سکے، اب تک 2 ہزار 276 سے زائد سیلرز (چھتوں کے مالکان/میزبانوں) کو این او سی جاری کیے جا چکے ہیں۔

 انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ لاہور میں محفوظ اور ذمہ دارانہ بسنت کو یقینی بنایا جا سکے۔