ویب ڈیسک: محکمہ داخلہ سندھ نے لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے والے شہریوں کے لیے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس رکھنے والے افراد کو اسلحہ ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ شہری اب لائسنس یافتہ اسلحہ خفیہ طور پر ساتھ رکھ سکیں گے اور اس کے لیے اضافی کیری پرمٹ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق یہ فیصلہ شہریوں کے تحفظ اور ان کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
تاہم نوٹیفکیشن میں واضح ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں کہ شہری اسلحہ کی نمائش یا لہرانے سے گریز کریں، کیونکہ قانون کے تحت اس کی اجازت نہیں ہو گی۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔