ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی آج سالگرہ ; صدرمملکت سمیت اہم شخصیات کی مبارکباد

خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی آج سالگرہ ; صدرمملکت سمیت اہم شخصیات کی مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی آج سالگرہ ہے ۔ آصفہ بھٹو زرداری 33 برس کی ہو گئیں وہ   3 فروری1993کو پیدا ہوئیں۔

آصفہ بھٹو زرداری نے آکسفورڈ بروکس یونی ورسٹی سے سیاسیات اور سوشیالوجی میں بیچلر کیا۔ جولائی 2016میں آصفہ بھٹو زرداری نے گلوبل ہیلتھ اینڈ ڈوپلمنٹ میں ماسٹرز کی ڈگری یونی ورسٹی کالج لندن سے حاصل کی۔ 

مارچ 2024 میں جب ان کے والد آصف علی زرداری دوبارہ صدر منتخب ہوئے تو انہیں بطور خاتون اول تسلیم کیا گیا۔ یہ ایک غیر معمولی فیصلہ تھا کیونکہ عام طور پر یہ عہدہ صدر کی اہلیہ کے لیے ہوتا ہے، لیکن صدر زرداری کی اہلیہ شہید ہو چکی تھیں۔2024 کے ضمنی انتخابات میں وہ سندھ کے علاقے شہید بے نظیر آباد کے حلقہ این اے 207 سے پیپلزپارٹی کی بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئیں ۔

آصفہ بھٹو زرداری پاکستان میں صحت کے حوالے سے خاصی سرگرم رہی ہیں۔ روٹری کی سفیر اور پولیو کی روک تھام کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سفیر بھی رہی ہیں۔

وہ پہلی کم عمر پاکستانی ہیں جنھوں نے پولیو کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے، ان کی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے 1994میں بڑے پیمانے پر بچوں میں حفاظتی ٹیکوں کے حوالے سے کام کیا تھا۔ 2013ءمیں آصفہ نے فلپائن میں سمندری طوفان کے متاثرین کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کی غرض سے 13ہزار فٹ کی بلندی سے پیراشوٹنگ بھی کی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری، چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سمیت پارٹی رہنماوں اور جیالوں کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ۔