ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور میں صبح سویرے بوندا باندی سے موسم خوشگوار، مزید بارش کی پیشگوئی

 لاہور میں صبح سویرے بوندا باندی سے موسم خوشگوار، مزید بارش کی پیشگوئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف)صبح سویرے بوندا باندی کے بعد شہر کا موسم خوشگوار،ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے،  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی کر دی گئی۔

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 12 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

   دوسری جانب محکمہ موسمیات نے  وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت  ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے، بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے،اسلام آباد میں تیز ہوؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، سیالکوٹ، نارووال، گجرات اور گوجرانوالہ میں بھی بارش متوقع ہے۔

 اس کے  علاوہ مر ی، گلیات اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اورمزید برفباری کاامکان ہے، جھل مگسی، لورالائی اور قلعہ سیف اللہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 نوکنڈی، دالبندین، چاغی، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، تربت، کیچ، گوادر، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، پنجگور، خاران، نوشکی،مستونگ، سبی، نصیر آباد، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، زیارت، کان مہترزئی، کوئٹہ، چمن، پشین اور قلعہ عبداللہ میں بارش کا امکان، جبکہ  قصور، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، جھنگ، ننکانہ صاحب، حافظ آباد، لاہور، ساہیوال، اوکاڑہ، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، بھکر، لیہ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، خان پور اور رحیم یار خان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 ملکہ کوہسار مری میں 8.5 انچ تک ریکارڈ برفباری، سردی کی شدت بڑھ گئی۔

 محکمہ موسمیات نے  کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین، سکھر، لاڑکانہ، دادو، میرپورخاص، سانگھڑ، تھرپارکر، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد اور کشمور میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

 صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، ما لا کنڈ، ایبٹ آباد،بالاکوٹ، مانسہرہ، پشاور،چارسدہ، نوشہرہ،صوابی،بونیر، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کی پیشگوئی کی اوربعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی  جبکہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، کرم، و زیر ستان، ٹا نک، خیبر اور با جوڑ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں آج سے موسلادھار بارش کے امکان، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور بالائی اضلاع میں شدید سردی کے ساتھ مطلع ابر آلود رہے گا۔