ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روپے کی بے قدری،ڈالرکی قیمت میں بڑااضافہ

Doller,Stockexchange,IMF,Interebank
کیپشن: Doller
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:امریکی ڈالر پاکستان میں تاریخ کی بلندیوں پر جبکہ پاکستانی روپیہ انتہائی ناقدری کا شکار ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔انٹربینک میں ڈالر6 روپے 64 پیسے مہنگا ہوگیا.انٹربینک میں ڈالر 275 ،276 اور 277 روپے کی سطح بھی عبور کرگیا.انٹربینک میں پہلی بار امریکی ڈالر 278 روپے کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہورہا ہے .گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی ڈالر  271.36 روپے پر بند ہوا تھا.

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جو تھوڑی ہی دیر بعد منفی میں تبدیل ہو گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 127 پوائنٹس کے اضافے سے پہلے 40 ہزار 860 پر آیا اور اس کے کچھ دیر بعد 33 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 700 ہو گیا۔گزشتہ روز 100 انڈیکس 40 ہزار 733 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔