تین ایس ایس پیز پنجاب سے ریلیو

 تین ایس ایس پیز پنجاب سے ریلیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)حکومت پنجاب نے تین ایس ایس پیز کو پنجاب سے ریلیو کردیا، وفاقی حکومت نے تینوں پولیس افسران کا پنجاب سے ایف آئی اے تبادلہ کر رکھا ہے۔

حکومت پنجاب نے ایس ایس پی عبدالقادر قمر،ایس ایس پی ڈاکٹر عارف مشتاق اور ایس ایس پی اطہر وحید کو پنجاب سے ریلیو کر کے ایف آئی اے رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے، وفاقی حکومت نے ان تینوں گریڈ 19 کے پولیس افسران کا پنجاب سے ایف آئی اے تبادلہ کر رکھا ہے۔

پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کو ان تینوں پولیس افسران کا پنجاب سے کیا گیا تبادلہ منسوخ کرنے کی درخواست کی تھی جسے وفاقی حکومت نے مسترد کر دیا تھا، حکومت پنجاب نے آج ان تینوں پولیس افسران کو ریلیو کر دیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer