ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں انڈے اور مرغی کا گوشت سستا ہوگیا

لاہور میں انڈے اور مرغی کا گوشت سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) شہر میں برائلر اور فارمی انڈوں کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے،  مرغی کا گوشت ایک روپے جبکہ فارمی انڈے چار روپے فی درجن سستے ہو گئے۔
 شہر میں برائلر کی رسد میں بہتری کے باعث قیمت میں ایک روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔  زندہ مرغی ایک روپے کمی کے بعد ایک سو اکہتر روپے جبکہ مرغی کا گوشت بھی ایک روپے کمی کے بعد دو سو اڑتالیس روپے فی کلو ہو گیا۔  فارمی انڈے چار روپے کمی کے بعد ایک سو روپے فی درجن ہو گئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید کمی کروائے تاکہ عام شہر ی مرغی کا گوشت کھا سکیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔