( سٹی 42) مریم نوازسروسز ہسپتال میں زیرِعلاج اپنے والد اورسابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے بعد وی وی آئی پی روم سےواپس روانہ ہوگئیں۔ ان کے ساتھ کیپٹن صفدر اور دماد راحیل منیر بھی موجود تھے۔
نوازشریف کی تیمار داری کیلئے ان کی صاحبزادی مریم نواز، داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور مریم کے داماد راحیل منیر محکمہ داخلہ کی خصوصی اجازت پر ہسپتال پہنچے، اہلخانہ نے دوپہر کا کھانا اکٹھے کھایا، مریم نواز اپنے والد تیمارداری کے دوران تقریباً 2 گھنٹے سروسز ہسپتال میں رہیں۔
سیکیورٹی اہلکاروں نے مریم نواز کے داماد راحیل منیر کو روک لیا، تاہم مریم نواز کی مداخلت پر راحیل منیر کو اندر جانے کی اجازت ملی۔ ہسپتال کے باہر لیگی کارکنان نے نوازشریف کی صحتیابی کےلئے قرآن خوانی کی، جبکہ کچھ متوالوں نے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ بھی لگایا۔
آج میاں نوازشریف کےبلڈ،ریڈیالوجی،الٹراساؤنڈ اورسٹی سکین ٹیسٹ کیے گئے، سابق وزیراعظم کو ٹیسٹ کے بعد او پی ڈی سے کمرے میں شفٹ کردیا گیا۔ امراض قلب کے ڈاکٹربھی میاں نوازشریف کا معائنہ کریں گے۔