بادشاہی نظام ختم، انگریز بھی جاچکا، روایات آج بھی قائم

بادشاہی نظام ختم، انگریز بھی جاچکا، روایات آج بھی قائم
کیپشن: City42 -
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) بادشاہی نظام ختم ہوچکا اور انگریز بھی برصغیر پر حکومت کرکے واپس برطانیہ جاچکے مگر ہمارے محکمے اب تک اُن کی چھوڑی روایات کے امین ہیں، محکمہ پولیس تو اب بھی اُسی پرانے دور میں رہ کرکام کر رہا ہے۔

کوتوال شہر ابھی تک انگریز دور کے رکھے ناموں کو نہیں بھولے، آج بھی پولیس کا اجلاس بلانے کی بجائے دربار بلایا جاتا ہے جس میں پولیس والے درباری بن کر اپنے مسائل بیان کرتے ہیں، اس حوالے سے گزشتہ روز سی سی پی او بشیر ناصر کی جانب سے قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز میں دربار بلایا گیا جس میں تمام ڈی آئی جیز، ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز سمیت ٹریفک پولیس کے افسران کو بھی شاہی فرمان کے تحت بلایا گیا۔

دربار میں دیگر افسران درباری بن کر شاہی فرمان سنتے رہے، اس موقع پر سی سی پی او نے پولیس افسران کو احکامات جاری کیے کہ وہ ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں، دربار میں درباری کی حیثیت سے آنے والے پولیس افسران کا کہنا تھا کہ انگریز دور کی روایات ختم کیے بغیر پولیس میں اصلاحات ممکن نہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer