ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شریف خاندان نے عدلیہ کیخلاف جنگ شروع کر رکھی ہے: اعتزاز احسن

شریف خاندان نے عدلیہ کیخلاف جنگ شروع کر رکھی ہے: اعتزاز احسن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر عباس) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پانچ فروری کو موچی گیٹ میں بھرپور جلسہ ہوگا۔ انہوں نے پنجاب حکومت پر رات کے اندھیرے میں پیپلز پارٹی کے بینرز اتارنے کا الزام بھی لگا دیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی پانچ تاریخ کو تاریخی جلسہ کرے گی۔ ووٹرز اور سپورٹرز جوش و خروش کے ساتھ شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں انکی فلیکس، بینرز اور پوسٹرز اتروا کر انکے خلاف سازش کی جارہی ہے۔

شریف خاندان کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ انہوں نے عدلیہ کے خلاف جنگ شروع کر رکھی ہے۔ فوج کا نام منے کے ابا کی طرح لیتے ہیں۔ جمہوریت کے خلاف جتنی بھی سازشیں ہوئی ہیں نواز شریف اس میں برابر کے حصے دار رہے ہیں۔ شریف خاندان نے محمد خان جونیجو سے لیکر یوسف رضا گیلانی تک سب کے ساتھ غداری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف آرٹیکل چھ لگنا چاہیے۔