کلیم اختر: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے گلی محلوں، فوڈ سٹالز، ٹھلوں، ڈھابوں اور ریڑھیوں پر صفائی و معیار کے حوالے سے جاری اسٹیٹ آف دی آرٹ پروگرام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب سلمیٰ بٹ کے مطابق پروگرام کے آغاز سے اب تک 1 ہزار 242 فوڈ ہینڈلرز کو لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں۔
سلمیٰ بٹ نے بتایا کہ 4 ہزار 138 فوڈ ہینڈلرز کو مفت فوڈ سیفٹی ٹریننگ اور فوڈ سیفٹی کٹس فراہم کی گئیں جبکہ 2 ہزار 891 فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل ٹیسٹ مکمل کیے جا چکے ہیں۔
پروگرام کے تحت شہر کے مختلف مقامات پر چیکنگ جاری ہے۔
برکت مارکیٹ، مین مارکیٹ گلبرگ، شادمان، لبرٹی مارکیٹ، مال روڈ، ریگل چوک اور اڈا پلاٹ میں فوڈ معیارات کا جائزہ لیا گیا۔
اس کے علاوہ کریم بلاک، رائیونڈ روڈ، ہال روڈ، برٹش کونسل روڈ، شالامار، گلشن راوی اور مون مارکیٹ بھی کارروائی کے پلان میں شامل ہیں۔
معاون خصوصی کے مطابق ماڈل ٹاؤن لنک روڈ، بینک سکوائر، جیل روڈ، فیصل ٹاؤن، چوبرجی، حفیظ سنٹر، جین مندر اور نیلا گنبد بھی پروگرام کا حصہ ہیں۔
مزید براں لاہور فورٹ، ہائیکورٹ اور ضرار شہید روڈ پر بھی فوڈ سیفٹی ٹیمیں چیکنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔